• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، بنگلے میں ڈکیتی کے دوران مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی، 4 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں بنگلے میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا،پولیس نے4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز8ذوالفقار ایوینو کے ایک بنگلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کانسٹیبل اکرام اللہ زخمی ہو گیا ،گرفتار ملزمان میں محمد عمران،مجاہد حسین،محمد مشتاق اور محمد شاہد شامل ہیں۔

تازہ ترین