شیر ”گھاس“ اور بکری ”گوشت“ کھانے لگی؟ (ڈمی) جوکر کی آمد احوال”خبرناک“ میں دیکھیں

July 05, 2020

کراچی (جنگ نیوز)جیونیوز کے پروگرام ”خبرناک“ میں اتوار کو ناظرین کی (ڈمی) جوکر سے ملاقات کرائی جائے گی۔ ”محبوب کی بے رُخی کا بدلہ مریضوں سے، شیر ”گھاس“اور بکری ”گوشت“ کھانے لگی، آٹا، چینی اور پٹرول کے پیچھے پیچھے سیاحتی اسکینڈل، حکومت کے کام کرنے کے اور دکھانے کے اور، سیاحوں کیلئے رہائش، کھانا اور گائیڈ ندارد اور ولن کی ماں کب تک بیٹے کو بچائے گی“ ان تمام موضوعات کو بھی پروگرام کے مختلف سیگمنٹس میں پیش کیا جائے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات 11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔