گلاسگو میں پاکستانی نوجوان کی موت، کمیونٹی کا اظہار غم

July 05, 2020

گلاسگو (نمائندہ جنگ) گلاسگو میں ایک پاکستانی نژاد نوجوان بچے کی دریا میں گرنے سے موت واقعہ ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 16سالہ سیف محمد گلاسگو ک بولک کنٹری پارک میں وائٹ کارٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔ ایمرجنسی سروسز ایمبولینس اور پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئے اور ان کو مردہ حالت میں پانی سے نکالا گیا۔ سیف محمد سیکنڈری اسکول کے طالب تھے اور اپنی اچھی عادات اور اعلیٰ اخلاق کے باعث طلبہ میں بہت مقبول تھے۔ اسکول میں ان کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس بھی منعقد کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سیف محمد کی موت کے سلسلہ میں کوئی مشتبہ حالات نہیں اور رپورٹ پروکیورٹر نکل کر پیش کی جارہی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی ممتاز شخصیات نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی ہیں۔