مختلف علاقوں سے چارلڑکیاں اغواء

July 05, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ رتہ امرال کو امان اللہ نے بتایا کہ اصغر نے مدعی کی بیوی (الف) بی بی کے ساتھ تعلقات قائم کر لیے اوراپنے بھائیوں محمد فاروق اور امان اللہ کی مدد سے کار میں میری بیوی کو اغواء کر کے لے گیا ۔ تھانہ صدرواہ کو شہبازاحمدنے بتایا کہ اس کی 16سالہ بہن (ت) کو محمد حسیب، رحیم، وسیم، نسرین بیگم،ساجدمحمود اورسجادنے ے اغواء کر لیا۔تھانہ روات کومحمد عرفان نے بتایاکہ صبح مدعی کی 25سالہ ہمشیرہ (م) گھر موجود نہ تھی ۔ وہ جاتے ہوئے اپنا شناختی کارڈبھی ساتھ لے گئی، اسے کوئی اغواء کر کے لے گیا ۔روات پولیس کو عرفان اکبر نے بتایاکہ اس کی 17سالہ ہمشیرہ (الف) بی بی جو آٹھویں کلاس کی طالبہ ہے اچانک گھرسے غائب ہوگئی ، اسے کسی نے اغواء کر لیا ۔