شہباز شریف فرنٹ فٹ پر کورونا کے خلاف جنگ لڑیں: فیاض الحسن چوہان

July 05, 2020

شہباز شریف فرنٹ فٹ پر کورونا کے خلاف جنگ لڑیں: فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب شہباز شریف فرنٹ فٹ پر کورونا کے خلاف جنگ لڑیں۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف صاحب، ڈرنا چھوڑیں اور فرنٹ فٹ پر آ کر اپنا کردار ادا کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف کراچی سے خیبر تک کورونا کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نون لیگ کے ریموٹ کنٹرول قائد بننا چھوڑیں، امید ہے شہباز شریف لازوال، بے مثال، تابناک اور شاندار کرپشن کی تفتیش میں تعاون کریں گے۔