پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے کورونا ٹیسٹ کا سیمپل لے لیا گیا ہے ۔
میاں محمد شہباز شریف کا آج صبح انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ٹیم نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ سیمپل لیا، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ٹیم سیمپل لینے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر گئی تھی۔
شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس 24 گھنٹے میں آئے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کورونا وائرس کا شکارہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا تھا۔