ڈیوڈ وارنر کو ہمیشہ سپورٹ کرتا ہوں، جسٹن لینگر

July 05, 2020

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے ٹیم میں ڈیوڈ وارنر کو معروف امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ وارنر ٹیم میں ایسے ہیں جیسے ٹیم میں فلائیڈ مے ویدر ہو۔

‏انہوں نے کہا کہ وہ ڈیوڈ وارنر کو سپورٹ کرتے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر پابندی ہے۔

جسٹن لینگر نے کہا کہ‏ ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں شمولیت پسند ہے، وہ غیر معمولی کرکٹر ہے۔

‏واضح رہے کہ 2018 میں بال ٹیمپرنگ کیس میں ڈیوڈ وارنر کو ایک برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

‏بال ٹیمپرنگ کیس میں سزا کے باعث ڈیوڈ وارنر کبھی کپتانی نہیں کرسکتے۔