مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے جبری لاک ڈاؤن کے11 ماہ

July 05, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبری لاک ڈائون کے 11 ماہ ہوگئے ہیں ، کشمیر میڈیا سروس نے بھارتی فوج کے مظالم کی رپورٹ شائع کردی ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 11ماہ میں بھارتی فورسز نے 4 خواتین سمیت 192 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ اور پیلٹ گنوں کی شیلنگ سے 1326 کشمیری زخمی ہوئے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ 11 ماہ کےدوران بھارتی فورسز نے وادی کے 935 مکانات کو تباہ کیا۔

کےایم ایس کی رپورٹ کے مطابق محاصروں اورسرچ آپریشن کی آڑ میں 77 خواتین کی بےحرمتی کی گئی۔