میر شکیل کو گرفتار تو کبھی چینل بند کرواتے ہیں، سراج الحق

July 05, 2020


امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کبھی میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کرتے ہیں تو کبھی چینل بند کرواتے ہیں۔

ایک بیان میں سراج الحق نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کبھی میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کیا جاتا ہے اور کبھی چینل بند کیے جاتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ گرفتاری اور چینل بند کروانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ تو آئینے ہیں،ان آئینوں کو توڑنے کے بجائے اپنے چہرے کے داغ کو صاف کریں اوراپنے کردار کو ٹھیک بنالیں۔