سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے ان کے ہاتھ کا لکھا ایک نوٹ شیئر کردیا

July 05, 2020

آنجہانی بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ہمشیرہ نے بھائی کا لکھا ایک نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ کی بہن شویتا سنگھ کریتی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے بھائی کے ہاتھوں کا لکھا نوٹ شیئر کیا۔

اس تحریر میں سوشانت نے اپنی بہن کو بہت سارا پیار دیا تھا۔

اس سے قبل بھی سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ تم ہمارے بیچ میں نہیں ہو لیکن ہمیشہ ہمارے ساتھ رہو گے۔

بہن کا کہنا تھا کہ آپ بہت مشکل میں تھے، کاش میں آپ کا سارا درد لے لیتی اور آپ کو اپنی ساری خوشیاں دے دیتی۔

یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

ان کی موت کے بعد ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھائی کی موت کے بعد پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔