سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں افسوس ہے کہ جب ملاقات کا موقع ملا وہ سوشانت سے بات نہ کرسکے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شعیب اختر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں بھارتی شہر ممبئی میں دونوں اسٹارز کے درمیان ملاقات کا تذکرہ کیا جو 2016 میں ہوئی تھی۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں ان (سوشانت سنگھ راجپوت) سے 2016 میں اس وقت ملا تھا جب میں بھارت سے واپس پاکستان آنے والا تھا۔ وہ مجھے پر اعتماد نظر نہیں آرہے تھے، جب وہ میرے پاس سے اپنا سر جھکائے گزرے تو ایک دوست نے مجھے بتایا کہ یہ اداکار دھونی پر فلم بنا رہے ہیں۔ میں نے سوچا میں اس کی فلم دیکھنا ہوگی، وہ ایک معزز گھرانے سے تھے، اور وہ اچھی فلم بھی بنارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ فلم کامیاب ہوئی، لیکن مجھے افسوس ہے کہ میں نے اس لڑکے کو روک کر اس سے بات نہیں کی۔ کاش میں اپنی زندگی کے تجربات اس سے شیئر کرتا جو اسے زندگی کا وسیع میدان دیکھنے میں مدد دیتے لیکن مجھے ان سے بات نہ کرنے پر افسوس ہے۔