بھارت: موم بتی کی فیکٹری میں دھماکا، 8 افراد ہلاک

July 05, 2020

بھارتی شہر غازی آباد میں موم بتی کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فیکٹری میں کام کرنے والی چھ خواتین بھی شامل ہیں۔

دھماکے اور آگ سے عمارت گر گئی جس کے نیچے کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔