اعظم بستی، ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان دکاندار کو زخمی کرکے فرار

July 06, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمود آباد تھانے کی حدود اعظم بستی گلی نمبر 22سو فٹ روڈ پر الآصف کمیونی کیشن کی دکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران 4 ملزمان دکاندار ارشد اعوان کو زخمی کر نے کے بعد دکان میں موجود شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔