عالمی حدت سے 60؍ فیصد مچھلیوں کو نقصان ہوگا

July 06, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین نے بتایا ہے کہ عالمی حدت (گلوبل وارمنگ) میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان مچھلیوں کا ہوگا کیونکہ سمندروں کا پانی گرم ہونے کی وجہ سے مچھلیوں کی افزائش اور ان کے انڈوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی حدت سے اضافے کے باعث دنیا بھر میں ساٹھ فیصد مچھلیوں کو نقصان ہوگا۔