ہرنائی، نجی کول کمپنی کے 4 مزدور اغواء، ایک کو بعد میں چھوڑ دیا گیا

July 06, 2020


ہرنائی (آن لائن) ہرنائی میں مسلح افراد نے نجی کوئلہ کان کمپنی کے 4مزدوروں کو اغواء کر لیا تاہم ایک مزدور کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا اطلاعات کےمطابق گزشتہ روز ہرنائی میں واقع نجی کوئلہ کمپنی کے کان سے چار مزدوروں کو مسلح افرادنے اغوا کر لیا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے نجی کوئلہ کمپنی کی کان پر فائرنگ کی اور ساتھ میں گاڑی اور انجن کو بھی آگ لگا دی مسلح افراد نے بعد میں ایک مزدورکو چھوڑ دیا جب کہ باقی مزدوروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔