عقیدہ ختم نبوت دین کی جان اور اسلام کی روح ہے،علماء

July 06, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر،پیرر ضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت دین کی جان اور اسلام کی روح ہے اس کے تحفظ کے لئے جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے کیونکہ ختم نبوت کے لئے کام کرنا ہرمسلمان کی اولین ذمہ داری اور عظیم سعادت ہے ۔