ہزارہ ٹائون: کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

July 06, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ہزارہ ٹائون میں ویلڈنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان شاگرد جاں بحق استاد معمولی زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق ہزارہ ٹائون میں واقعہ ویلڈنگ کی دکان میں گزشتہ روز دکان پر نوجوان شاگرد علی محمد ویلڈنگ کر رہا تھا جبکہ اس کا استاد قریب بیٹھا تھا کہ دوران ویلڈنگ کرنٹ لگنے سے شاگرد موقع پر ہی جاں بحق استا د معمولی زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔