جامعہ زکریا کے طلبہ کا فیسوں اور آن لائن کلاسز کے خلاف مظاہرہ

July 06, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کے طلبہ نے آن لائن کلاسز کے خلاف اور فیسوں میں کمی کے حق میں یونیورسٹی کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں شعبہ پولیٹیکل سائنس، اردو ، انگریزی اور گیلانی لا کالج سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی،اس موقع پر مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے مسائل سنے جائیں اور انہیں فی الفور حل کیا جائےمظاہرین کا کہنا تھا کہ کوروناکے ساتھ طلباء کو بہت سے مسائل نے گھیر لیا ہے آن لائن کلاسوں کے نام پر ایک مذاق کیا گیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ فیسوں میں کمی کی جائے اور صرف ٹیوشن فیس وصول کی جائے ۔