فقیرآباد سے کنٹریکٹر کے اغواء میں اسکی بیوی کے ملوث ہونیکاانکشاف

July 06, 2020

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ فقیر آباد کی حدود خواجہ ٹائون سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے گورنمنٹ کنٹریکٹر کے اغواء میں اس کی بیوی کے ملوث ہونیکا انکشاف ہواہے ۔محمد اسامہ ولد حمیداللہ خان نے پولیس کو بتایاکہ اس کے بھائی فیضان اللہ خان نے دوشادیاں کررکھی ہیں اس کی پہلی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی ہے جبکہ اس کے بھائی فیضان اللہ خان نے دوسری شادی مسماۃشائستہ سے کررکھی ہے جو خواجہ ٹائون میں رہائش پذیر ہے ایک ماہ قبل وہ فیضان اللہ خان کے ساتھ شائستہ کے گھر آیااوروہاں فیضان اللہ خان کو اسکے گھر چھوڑ کر چلا گیا اگلے روز معلوم ہوا کہ اسکے بھائی کو اغواء کر لیا گیا ہے اس کی اہلیہ شائستہ نے بتایاکہ فیضان اللہ خان گھر کے سامنے سے کسی کے ساتھ موٹرکار میں بیٹھ کر چلا گیا ہے مدعی کا کہناہے کہ وہ اب تک معلومات کررہاتھا اب اسے یقین ہو گیا ہے کہ فیضان اللہ خان کواپنی اہلیہ شائستہ نے اپنے پہلے شوہر کی مدد سے اغواء کیا ہے پولیس نے خاتون اور اس کے سابقہ شوہر کے خلاف اغواء کے مقدمات درج کر لئے ۔