ناکامی پر موت کوگلے لگا لیا

July 06, 2020

اوگی(نامہ نگار) اوگی کے علاقہ خیر میراگلی بدرال میں نوجوان نے محبت میں ناکامی پردلبرداشتہ ہوکرموت کوگلے لگا لیا،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعدلواحقین کے حوالے کردی اورتفتیش شروع کردی، تھانہ اوگی کی یوسی شیرگڑھ کے گائوں خیرمیراگلی بدرال کارہائشی نوجوان انیل ولد محمد مسکین اپنی خالہ زادسے شادی کا خواہاں تھا، مگرلڑکی کارشتہ اسکے گھروالوں نے کہیں اورطے کرلیااورگزشتہ روزمنگنی کی تاریخ مقررکردی ،جس پراطلاعات کے مطابق جب نوجوان کو علم ہوا تو وہ محبت میں ناکامی پردلبرداشتہ ہوگیااوراپنے کمرے میں جاکربندوق سے خود پرفائرکرکے اپنی ز ندگی کاخاتمہ کردیا۔