امریکا : نائٹ کلب میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

July 06, 2020


امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے باعث دو افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ ساؤتھ کیرولینا کی کاؤنٹی گرین ویلی کے ایک کلب میں پیش آیا جس میں دو ہلاکتوں کے ساتھ آٹھ افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کے بعد تمام زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

گرین ویلی کاؤنٹ کے پولیس افسر نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ عمارت کے اندر پیش آیا جس کے بعد لوگوں کا ایک بڑا ہجوم افراتفری میں عمارت سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا، فوری طور پر حملہ آور کا تعین نہیں کیا جاسکتا تاہم وہاں موجود دو افراد کو مشکوک قرار دیا گیا ہے، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔