بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، 5 شہری زخمی

July 06, 2020


بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔

انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں میں 2 بچے اور 2 معمر خواتین بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ رات ایل او سی پر آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا ہے ۔