پی ایس پی کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

July 06, 2020

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی ایس پی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات میںحصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس پی ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں گلگت بلتستان کی انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی عوام کو حکمران بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم حکمرانی، وسائل اور اختیارات کو گلی گلی میں لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے لیے اختیار کی نہیں بلکہ کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔