بلاول بھٹو کو مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فون

July 06, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جان بوجھ کر کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کم کررہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار چھپا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت ٹڈی دل کے معاملے کو فراموش کرچکی ہے۔