لاہور: میر شکیل الرحمٰن کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے، مظاہرین

July 06, 2020

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔

لاہور کی ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ 116 دن سے جاری ہے۔

کیمپ میں پیپلز لائرز فورم پنجاب کے رہنماؤں نے بھی اظہار یکجہتی کے لیے کیمپ میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے، ان کی گرفتاری سراسر غیر قانونی ہے۔

جنگ، جیو اور دی نیوز کے کارکنان اور سینئر صحافیوں نے بھی میرِ صحافت میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کامطالبہ کیا۔

صحافی برادری کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔