منگھو پیر، عمر گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی

July 07, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھو پیر تھانے کی حدود عمر گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش تحویل میں لےکرعباسی اسپتال منتقل کی ،جہاں اس کی شناخت 55 سالہ محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے ، ڈاکٹرزکے مطابق موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے ،متوفی پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا۔