کےالیکٹرک مافیا کا گروپ بن رہا ہے، عامر خان

July 07, 2020


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان نے کہا ہے کے الیکٹرک کراچی سے اربوں روپے وصول کرتی ہے لیکن بجلی کی پیداوار پر ایک روپیہ لگانے کو تیار نہیں، ایم کیوایم پاکستان نے کے الیکٹرک کو مافیا گروپ قرار دے دیا۔

سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان اور اراکین رابطہ کمیٹی نے مرکز بہادر آباد میں نیوز کانفرنس کی۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی ماہ سے کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک مافیا کو گروپ بنتا جارہا ہے کسی کو خاظر میں نہیں لاتے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کئی مرتبہ کے الیکٹرک انتظامیہ اور وزیراعظم پاکستان سے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بات چیت کی۔ کے الیکٹرک وزیراعظم کی گزارشات پر بھی عمل کرنے کو تیار نہیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں کے الیکٹرک مسائل سے متعلق مسئلہ حل کرنے کے بجائے نیپرا نے مزید ٹیرف میں اضافہ کردیا۔