شوگرملز ایسوسی ایشن کا کسی سیاستدان سے تعلق نہیں، نعمان احمد خان

July 08, 2020

چیئرمین پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نعمان احمد خان کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کا کسی سیاستدان یا سیاست سے تعلق نہیں ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نعمان احمد خان نے کہا کہ چند ممبران نے ذاتی طور پر ایسوسی ایشن کے خلاف غلط بیان بازی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران اور دھڑے متحد ہیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

نعمان احمد خان نے کہا کہ نئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے جو 12 ستمبر کو ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نعمان احمد خان نے مزید کہا کہ شوگرملز ایسوسی ایشن ممبران اور صارفین کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتی ہے۔