میرا کی کلاسیکل گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل

July 08, 2020

پاکستانی اداکارہ میرا کی کلاسیکل گانے پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستانی اداکارہ میرا کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک حسین ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میرا نے تِلے کی کڑھائی والی ایک خوبصورت پیازی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور ساتھ میں خوبصورت زیورات پہن رکھے ہیں ۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں میرا کسی فیشن شوٹ میں مصروف نظر آ رہی ہیں ۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مدھم سی آواز میں کلاسیکل گانا چل رہا ہے اور میرا اس گانے پر خوبصورت انداز میں رقص کر ر ہی ہیں اور ساتھ ہی میں اپنی تیر انداز آنکھوں سے اشارے بھی کر رہی ہیں ۔

میرا جی کی اس ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں، میرا کے مداحوں کی جانب سے انہیں اس خوبصورت انداز پر خوب سراہا جا رہا ہے ۔