امتیاز شیخ کا کرنٹ سے ہلاکتوں پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

July 08, 2020

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

امتیاز احمد شیخ نے سیکرٹری پاور ڈویژن چیئرمین نیپرا اور ایم ڈی کے الیکٹرک سے رابطہ کرلیا۔

وزیر توانائی سندھ نے بارشوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ذمہ داران کا تعین کرنے اور سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

امتیاز شیخ نے اس ضمن میں رین ایمرجنسی سیل بھی قائم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثات اور کرنٹ لگنے کی صورت میں رین ایمر جنسی سیل کے ان نمبر پر فوری رابطہ کیا جائے۔

امتیاز شیخ کے بیان کے مطابق آفس ٹائم 10 سے 5 بجے کے دوران فون نمبر ,02199207139 کے الیکٹرک جبکہ 03332498330 حیسکو، 03333778765 سیپکو 03332479882 کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔