6 کمپری ہینسو ہائی اسکول اور 15 انگلش میڈیم اسکولز تیار ہوگئے

July 09, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ میں انگریزی میڈیم اور کمپری ہینسو ہائی اسکول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، پروجیکٹ ڈائریکٹر زبیر چنا، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن قاضی کبیراور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبہ سندھ میں مذکورہ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 21اسکولز مکمل کرلئے گئے ہیں، جن میں 6 کومپرہنسوے ہائی اسکول اور 15 انگلش میڈیم اسکولز تیار ہوگئے ہیں اور اسکولز صوبے میں اسکول آف دی آرٹ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں کا معیار صوبے کے اعلیٰ اسکولوں میں ہوگا جبکہ ان اسکولوں کی مینجمنٹ سرکار خود نہیں کرے گی بلکہ یہ اسکولز تھرڈ پارٹی کے زیر انتظام چلائیں جائیں گے جبکہ ان کا آڈٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہی کرایا جائے گا۔