ملک بھر میں ٹڈی دل کیخلاف سروے اور کنٹرول آپریشن جاری

July 09, 2020

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کیخلاف سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں،وباء کیخلاف مہم میں وزارت قومی غذائی تحفظ،محکمہ زراعت ا ورآرمی کی مشترکہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،32اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں1028مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں،سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5336سے زائد افراد اور 676 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ پنجاب میں پچھلے 24گھنٹوں میں250735 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں95۔2 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1131347ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے، سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 100414 ایکڑ پر سروے اور 6 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2634ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔