مشتبہ پائلٹس کی حکومتی فہرست سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

July 09, 2020

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کاحکومت کی طرف سے پیش کردہ 262 مشتبہ لائسنس کے حامل پائلٹس کی فہرست سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ ۔پالپا کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب تک 171 پائلٹس کے نام دیے ہیں، 91 پائلٹس کے نام ابھی تک نہیں دیے گئے۔خیال رہے کہ جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی۔