متعدد شہریوں سے موبائل چھین لئے گئے، 3 گاڑیاں، 11 موٹرسائیکل غائب

July 09, 2020

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری دوگاڑیوں، 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ملکی وغیرملکی کرنسی ،موبائل فونز اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی گاڑی اڑا لی گئی۔تھانہ سٹی نےموبائل فون چھیننے، تھانہ گنج منڈی نے موبائل فون چھیننے، تھانہ پیرودھائی نے موبائل فون چھیننے، موبائل اور قیمتی گھڑی چھیننے، تھانہ وارث خان نے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نےاسلحہ کی نوک پر موبائل اور سیل کی رقم10 ہزارروپے چھیننے، موبائل فون چوری، ہاسٹل سے 2موبائل فون اور 10ہزار چوری، 65سو روپے اور موبائل کا حامل پرس چوری، موبائل چھیننے کے مزید دو واقعات ، تھانہ کینٹ نے دو واقعات میں موبائل چھیننے، اے ٹی ایم بوتھ میں اسلحہ کی نوک پر40ہزارروپے چھیننے، تھانہ ویسٹریج نےموبائل چھیننے، تھانہ نصیرآباد نے65 ہزار چھیننے، تھانہ ریس کورس نے گھر سے طلائی زیورات اور ایک لاکھ چوری، تھانہ سول لائن نے طلائی زیورات اور 40ہزار چوری، گاڑی چھیننے،تھانہ ٹیکسلا نےموٹرسائیکل اور 48ہزار چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نے تین ٹرانسفارمر چوری،تھانہ صدرواہ نے موٹرسائیکل چھیننے،تھانہ صدربیرونی نے 2لاکھ 25ہزار چھیننے، تھانہ روات نے کپڑے او ر جوتے،5ہزار برطانوی پاؤنڈ ، دو سونے کی انگوٹھیاں ،سونے کی چین ، پاسپورٹ ہمراہ ویزہ کارڈ چوری ، پندرہ سوروپے، ڈیوٹی کارڈ اور شناختی کارڈ کی کاپیاں اور موبائل چھیننے، دریں اثناء تھا نہ شالیمار نے کار چوری ، تھا نہ ترنول پولیس نے سر یا مالیتی 1 لاکھ 18 ہزار کا خرید کر رقم ادائیگی سے انکار، تھا نہ انڈسڑیل ایریا نے فلور مل پارٹنر شپ کے دوران رقم اور مال میں خیانت،شالیمار پولیس اور ویمن پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کر لیے۔