کورونا کے باعث بار بار شادی ملتوی ہونے پر دُلہنوں کا احتجاج

July 09, 2020

کورونا لاک ڈاؤن کے سبب شادی کی تاریخیں باربار ملتوی ہونے پر اٹلی میں دُلہنوں نے دلبرداشتہ ہوکر احتجاج کیا۔

شادی کی تاریخیں بار بار ملتوی ہونے پر دلبرداشتہ دُلہنوں نے روم کی تاریخی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا اور مظاہرہ کرنے والی یہ دُلہنیں عروسی ملبوسات زیب تن اور میک اپ کرکے مظاہرے کے لیے آئیں۔

دُلہنوں نے مظاہرے میں سماجی فاصلوں میں نرمی کرنے اور شادی میں زیادہ لوگوں کو شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

اٹلی میں 18 مئی سے شادی کی تقریبات کی اجازت تو دے دی گئی ہے مگر بڑے اجتماعات منعقد نہیں کیے جاسکتے اور مختصر تقریبات بھی ماسک سمیت احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر نہیں کی جاسکتیں۔

یادرہے کہ اٹلی میں کورونا وبا سے 35 ہزار افراد ہلاک اور تقریبا ڈھائی لاکھ بیمار ہوئے ہیں۔