شوگر ملز ایسوسی ایشن کا وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط

July 09, 2020


شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں وزیر اعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

خط میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حماد اظہر وزیراعظم سے ملاقات کرانے میں مدد کریں۔

ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ شوگر انڈسٹری سے متعلق وزیراعظم کی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں کہا کہ وزیراعظم کو اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس بھی جلد بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔