ایف آئی ایچ نے ہاکی مقابلوں کی بحالی کا اعلان کردیا

July 09, 2020

ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آئی ایچ نے ہاکی مقابلوں کی بحالی کا اعلان کردیا، ایف آئی ایچ پرو لیگ ستمبر میں بحال ہوجائے گی۔ 22 ستمبر کو جرمنی اور بیلجئم کے درمیان پرو لیگ کا میچ کھیلا جائے گا۔

کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پرو لیگ ہاکی کے مقابلے مارچ سے معطل ہیں۔

دنیا بھر میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کئی کھیل معطل اور منسوخ کئے گئے۔

ہاکی کے انٹرنیشنل ایونٹ بھی مارچ سے معطل ہیں، لیکن ہاکی کی عالمی تنظیم نے ستمبر میں گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

22 ستمبر کو جرمنی اور بیلجئم کے درمیان پرو لیگ کا میچ کھیلا جائے گا، ایف آئی ایچ نے پرو لیگ سائیکل کو پہلے ہی ایک سال کیلئے بڑھادیا تھا۔