امریکا میں کورونا کے زیادہ مریض اس لیے ہیں کہ ہم نے ٹیسٹ زیادہ کیے، ڈونلڈ ٹرمپ

July 09, 2020


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا کے کیسز اس لیے زیادہ آئے ہیں کیونکہ یہاں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اب تک چار کروڑ سے زائد افراد کے ٹیسٹ کرچکا ہے۔ اگر دو کروڑ کے ٹیسٹ کیے ہوتے تو کورونا کیسز کی تعداد بھی آدھی ہوتی۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کسی اور ملک نے اب تک اتنے کورونا ٹیسٹ نہیں کیے جتنے امریکا نے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دنیا میں کورونا کیسز 12170408، اموات 552112

واضح رہے کہ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 34 ہزار 862 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31 لاکھ 58 ہزار 932 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 31 ہزار 391 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 457 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 92 ہزار 679 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔