کینٹ کے بازاروں میںتجاوزات کی بھرمار، ٹریفک جام معمول

July 10, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )کینٹ کے بازار ایک مرتبہ پھر تجاوزات کی زد میں آگئے ،گزشتہ روز رش کے باعثٹریفک بھی بار بار بلاک رہی جس کے نتیجہ میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لاک ڈائون کے بعد بازاروں میں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے ،کینٹ بورڈکے شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے ٹنچ بھاٹہ ، پیپلز کالونی ، ڈھوک سیداں روڈ، مریڑ حسن ، ڈھوک چراغدین ،جھنڈا چیچی ،دھمیال روڈ، شاہ بی بی روڈ، ٹاہلی موہری، ڈھیری حسن آباد، چھوٹا بازار صدر سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات کے باعث لوگوں کیلئے پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے ، ریڑھیوں کے ساتھ ساتھ سوزوکیوں پر سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں نے بھی روڈز کوبلاک کیا ہوتا ہے۔ شہریوں نے دونوں کینٹ بورڈز کے ایگزیکٹو افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ وہ خود ان بازاروں کا دورہ کریں تاکہ انہیں شہریوں کا مسائل کا پتہ چل سکے۔