پانی سے بھرے گلاس پینڈولم کی طرح کیسے گھومے؟

July 10, 2020


سوشل میڈیا پر ایک شخص کی پانی سے بھرے 2 گلاسوں کو پینڈولم کی طرح حرکت دینے کی ویڈیو بے حد وائرل ہورہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں ایک شخص پانی سے بھرے 2 گلاسوں کو پلیٹ پر رکھتا ہے، دونوں پلیٹیں ایک رسی سے منسلک ہیں۔ اس کے بعد وہ اس رسی کو اپنے سر کے گرد گھمانا شروع کردیتا ہے۔

اس دوران گلاسوں میں سے ایک قطرہ بھی پانی نہیں گرنے پاتا۔

ٹوئٹرصارفین نے اس ویڈیو پر بے حد حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا۔ ایک شخص نے لکھا کہ یہ غیر معمولی ہے۔