شامی وزارت داخلہ نے دمشق دھماکوں پر بیان میں کہا کہ دونوں دھماکے فرانسیسی صدر کی رہائش کی حفاظتی حدود سے باہر ہوئے۔
دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق شامی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے کہا کہ دھماکے وزارت سیاحت کے دفتر کے قریب دو ڈیوائسز کے ذریعے ہوئے تھے۔
شامی حکام کے مطابق دھماکوں میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے، شامی وزارت داخلہ اور سیکیوررٹی فورسز نے فیلڈ آپریشنز کے دوران 2 مشتبہ ڈیواسز کا سراغ لگا لیا تھا۔ مشتبہ ڈیوائسز کی جانچ پڑتال کرنے کے دوران دھماکے ہوئے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے کے مطابق دونوں مشتبہ ڈیواسیز دیسی ساختہ بم ہیں۔ ایک بم سڑک کنارے کھڑی گاڑی اور دوسرا کچرا کنڈی میں چھپایا گیا تھا۔
شامی وزارت داخلہ کے مطابق فرانسیسی صدر کا سرکاری دورہ شیڈول میں تبدیلی کے بغیر جاری ہے۔