• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو نے بہت مایوس کیا، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی: ٹرمپ

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو نے بہت مایوس کیا ہے، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی۔

انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے اور امریکا میں اچھے تعلقات ہیں۔ ترکیے کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نیٹو میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تاکہ یورپ محفوظ رہے۔ 

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا کہ ایف 35 جیٹ طیاروں کا معاملہ نیا نہیں ہے، ہم نے ایف 35 کے معاملے پر امریکا سے پہلے بھی بات کی ہے، ہم سے 5 جیٹ طیاروں کا وعدہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے انقرہ پہنچے تو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید