• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نماز جنازہ ادا، سربراہ پاک فضائیہ کی شرکت

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ گروپ کیپٹن نے بےگناہ شہری کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید افسر نے یہ ثابت کیا کہ پاک فضائیہ کے افسران اور جوان ہم وطنوں کی عزت اور وقار کے تحفظ کےلیے بھی پُرعزم ہیں۔

ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی قربانی پاک فضائیہ اور مسلح افواج کی اعلیٰ روایات کی حقیقی عکاس ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے نائنتھ ایونیو پر ایئرفورس کے بہادر گروپ کیپٹن عاصم طارق ایک خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید