چین، اسکولوں میں داخلہ امتحانات شروع

July 10, 2020

چین کے مختلف شہروں میں اسکولوں میں داخلے کے امتحانات ایک ماہ کی تاخیر کے بعد رواں ہفتے شروع ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار داخلے کے امتحانات میں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد طالب علموں نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کے سبب امتحانی مراکز میں خاص احتیاطی انتظامات کا اہتمام کیا گیا۔

کورونا سے متاثرہ طلبہ کو الگ کمرے میں بٹھا کر امتحان لیا گیا۔