حکومت کے الیکٹرک کے ساتھ ملی ہوئی ہے، حافظ نعیم

July 10, 2020


جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کے الیکٹرک کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی شہر میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ دو سال سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ہے مگر انہوں نے کے الیکٹرک کو نوٹس تک نہیں دیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ادارے کو قومی تحویل میں لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف کارروائی کی جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

ظلم بند نہ ہوا تو کے الیکٹرک کیخلاف لائحہ عمل کرینگے، حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر ہماری بات نہیں سنی جا رہی اس لیے ہم دھرنے دیں گے۔