• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم بند نہ ہوا تو کے الیکٹرک کیخلاف لائحہ عمل کرینگے، حافظ نعیم الرحمٰن

ظلم بند نہ ہوا تو کے الیکٹرک کیخلاف لائحہ عمل کرینگے، حافظ نعیم الرحمٰن 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی نا اہلی و ناقص کارکردگی، سخت گرمی ،کورونا کی وباء اور بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں ناکامی اور اووربلنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات کے باعث اسے فوری طور پر قومی تحویل میں لیا جائے، اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے اور اس کے تحت کے الیکٹرک کے معاملات چلائے جائیں،کے الیکٹرک نے عوام پر ظلم بند نہ کیا تو ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔عوام سپریم کورٹ پر اعتماد کرتے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف عدالت عظمیٰ میں 2سال سے زیر التواء کیس کی سماعت کو یقینی بنایا جائے اور کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کے مظالم سے نجات دلائی جائے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے سب سے زیادہ فائدہ کے الیکٹرک کو فراہم کیا۔وفاقی حکومت میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی دونوں موجود ہیں،پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت بھی کے الیکٹرک کے معاملات میں خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ کے تحت کے الیکٹرک کی نااہلی و ناقص کارکردگی، سخت گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات کے خلاف اسٹار گیٹ شاہراہ فیصل پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے میں کے الیکٹرک کی ظلم و زیادتیوں اور حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف زبردست نعرے بھی لگائے گئے۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے جس میں تحریر تھا کہ کے الیکٹرک جواب دو ظلم کا حساب دو،لوڈشیڈنگ بند کرو،اووربلنگ ختم کرو، بھتہ مافیا، تانبا چور کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

تازہ ترین