• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکڑک کا لائسنس منسوخ، قومی تحویل میں لیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (پ ر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 22.5 فیصد اضافے کی شدید مذمت کر تے ہو ئے اسے کراچی کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے شہریوں پر ظلم بند کیا جائے اور یہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرکے قومی تحویل میں لیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرے کے اعلان پر حیرت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ خود حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے موجود ہیں تو یہ اراکین اسمبلی کس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں؟حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کے الیکٹرک عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مشکلات و پریشانیوں میں مسلسل اضا فہ کر رہی ہے۔

تازہ ترین