پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کا اضافہ

July 10, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان کا مسلسل گیارہواں دن رہا۔ 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 36 ہزار 190 پر بند ہو اہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے 270 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا، جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 36 ہزار 275 رہی۔

حصص بازار میں آج 29 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے اضافے سے 6841 ارب روپے ہے۔