لاک اپ سے فرار دونوں ملزمان گرفتار

July 11, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے لاک اپ سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو ملزمان عثمان اور نور فرار ہو گئے تھے، پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعہ کے بعد تھانے میں تعینات نائٹ شفٹ کے اہلکاروں کو غفلت برتنے پر گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔