کراچی: آج گرمی کم، بوندا باندی کا امکان

July 11, 2020


محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت کم رہے گی جبکہ شہر میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق کراچی کے جنوبی سمندر میں موجود ہوا کا کم دباؤ ختم ہو گیا، جس کی وجہ سے کل کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت کم رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے تک مطلع ابر آلود جبکہ دن اور رات میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا، 20 جولائی سے پہلے مون سون بارش کا کوئی نیا سسٹم بنتا نظر نہیں آ رہا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات میں بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں اگلے ہفتے بارش کا امکان

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مغربی علاقوں سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیںچل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔